جملہ اور اس کی اقسام

جملہ اور اس کی اقسام

جملہ اور اس کی اقسام

اردو گرائمر میں آج ہم جملہ اور اس کی اقسام کے بارے میں پڑھے گئے۔

جملہ

 الفاظ کا ایسا مجموعہ جس سے پوری بات سمجھ میں آ جائے جملہ کہلاتا ہے جیسے

۔علی نے سبق یاد کیا۔       2۔احمد سکول جا رہا ہے۔      3۔آج بارش نہیں ہوئی۔ وغیرہ

جملے کی اقسام

 جملے کی دو اقسام ہیں۔           1۔جملہ خبریہ                 2۔ جملہ انشائیہ

جملہ خبریہ

 ایسا جملہ جس میں کسی بات کی خبر دی جائے جملہ خبریہ کہلاتا ہے۔ جیسے

1۔سعد نے کھانا کھایا۔        2۔عمران نے سبق یاد کیا۔ وغیرہ

جملہ انشائیہ

 ایسا جملہ جس میں کسی خواہش، دعا ،حکم یا ممانعت کے معنی پائے جائیں جملہ انشائیہ کہلاتا ہے۔ جیسے یا اللہ رحم فرما۔

۔ہمیشہ سچ بولو۔              2۔جھوٹ نہ بولو۔                               3۔نوید میچ کھیلتا ہے

جملہ اور اس کی اقسام